بلوچستان، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں 2 ارب روپے کی بے قاعدگیاں

بلوچستان،-حفاظتی-ٹیکہ-جات-پروگرام-میں-2-ارب-روپے-کی-بے-قاعدگیاں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے محکمہ صحت کے توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات میں پانچ سال کے دوران دو ارب اڑتیس کروڑ روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں۔

ای پی آئی بلوچستان کی جانب سے وفاقی ڈائریکٹریٹ کو ویکسین اور ٹول کٹ کی خریداری کے لیے کی گئی ایک ارب چھیاسٹھ کروڑ کی ادائیگی کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں۔

کورونا کے دوران ٹریننگ کے نام پر ایک کروڑ ستتر لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگی کی گئی۔