خضدار: بارش کے باعث حادثات، 3 افراد جاں بحق

خضدار:-بارش-کے-باعث-حادثات،-3-افراد-جاں-بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خضدار میں بارش کے باعث حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ایک زخمی کواسپتال منتقل کردیا گیا۔

نصیرآباد، بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ڈی جی خان اور گردونواح میں آندھی، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلےمیں طوفانی بارش ہوئی، برساتی ندیوں میں طغیانی آنےکا خدشہ ہے۔

زندہ پیر میں آسمانی بجلی گرنے سے لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ مردان اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

علاوہ ازیں فیصل آباد، میاں چنوں اور کمالیہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔