
بھارت میں مسلمانوں نے اسلام مخالف فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
بی جے پی کے رکن امت جانی کی حمایت یافتہ فلم ’ادھے پور فائلز‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
اس فلم کے ٹریلر میں ناصرف مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جذبات کو ہوا دی گئی ہے بلکہ ایسے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے جو اسلام، اسلامی عقائد، مساجد اور مشہور مسلمان شخصیات کے خلاف نفرت پھیلاتے ہیں۔

دلجیت معاملے پر وضاحت کو ضروری نہیں سمجھتا، نصیرالدین شاہ
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ دلجیت دوسانجھ معاملے پر میں کسی وضاحت کو ضروری نہیں سمجھتا۔
فلم کی کہانی کنہیا لال نامی ایک درزی کے گرد گھومتی ہے جسے بھارتی راجھستان کے شہر ادھے پور میں قتل کر دیا گیا تھا اور اس درزی کے قتل کی سازش میں مسلمانوں کو بطور دہشت گرد پیش کیا گیا ہے۔
بھارت ایس شرانتے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پاکستان مخالف مواد بھی دکھایا گیا ہے۔
اس فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سمیت کئی سیاسی اور سماجی شخصیات نے فلم کو اسلام مخالف قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔