رشمیکا مندانا کے دعوے پر لوگوں نے اداکارہ کو آئینہ دکھا دیا

رشمیکا-مندانا-کے-دعوے-پر-لوگوں-نے-اداکارہ-کو-آئینہ-دکھا-دیا

رشمیکا مندانا کے دعوے پر لوگوں نے اداکارہ کو آئینہ دکھا دیا

بھارتی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا نے انٹرویو میں ایک دعویٰ کیا تو لوگوں نے انہیں آئینہ دکھا دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران 29 سالہ رشمیکا مندانہ کا کہنا تھا کہ وہ شاید پہلی کورگی اداکارہ ہیں، جو اس علاقے سے فلم انڈسٹری میں آئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے خاندان کو بتایا کہ میں اداکارہ بننا چاہتی ہوں، جب میں نے اپنی پہلی تنخواہ گھر بھیجی تو بات چیت آسان نہیں تھی کیونکہ کورگ سے کسی نے کبھی فلم انڈسٹری میں قدم نہیں رکھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اپنی پوری کمیونٹی میں پہلی ہوں، جس نے انڈسٹری میں انٹری لی، اُس وقت لوگ بہت جج کرتے تھے۔

اداکارہ کے اس دعوے پر یوٹیوب اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تنقید کی لہر چل پڑی، کوڈاگو کمیونٹی نے ردعمل دیا اور انہیں پریما، گلشن دیویا اور شابو لما کے نام یاد کروائے ہیں اور کہا کہ کیا آپ انہیں بھول گئیں؟

کوڈاگو کمیونٹی کے لوگ رشمیکا مندانا کے بیان پر ناراض ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور کنڑا اداکارہ نراونڈا پریما نے ردعمل دیا کہ اس میں میرے کہنے کے لیے کیا ہے؟ لوگ سچ جانتے ہیں، رشمیکا سے پہلے کئی فنکاروں نے فلم انڈسٹری میں راہ ہموار کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے پہلے ششی کلا نامی ایک اداکارہ کورگ سے تھیں، پھر میں آئی اور بعد میں کئی کوڈاگو فنکار نے پرفارمنس دی۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ وہ کوڈاگو کمیونٹی سے پہلی اداکارہ نہیں، ان سے پہلے کئی فنکار آچکے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ واحد اداکارہ ہیں، جو میڈیا اور عوام کے سامنے جھوٹ بولتی ہیں، ان سے پہلے کورگ سے 5 سے 6 اداکارائیں فلم انڈسٹری میں آچکی ہیں۔