
جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے جوہر ٹاؤن میں بچوں پر شیر کے حملے کے کیس میں شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔
محکمہ وائلڈ لائف نے حملہ آور شیر کو قبضے لے لیا۔

لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئی
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
وائلڈ لائف انسپیکٹر نے افریقی شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔
وائلڈ لائف انسپیکٹر نے بتایا کہ افریقی شیر کو 3 جولائی کی رات ملزم کے قبضے سے تحویل میں لیا گیا۔
وائلڈ لائف انسپیکٹر نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نے افریقی شیر کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔