حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے ہم نے بجٹ کی حمایت کی، بلاول بھٹو

حکومت-نے-ہمارے-تمام-مطالبات-مانے-اس-لیے-ہم-نے-بجٹ-کی-حمایت-کی،-بلاول-بھٹو

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خوشی ہے اس بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے ہم نے بجٹ کی حمایت کی۔ 

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 20 فیصد اضافہ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا پی ٹی آئی دور میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی مد میں رقم کم کی گئی۔ 

پی پی کے اعتراض کے بعد تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور سولر پر ٹیکس کم کیا گیا: شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے ہے کہ ہم نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی بات کی، سولر پر ٹیکس بھی پی پی کے اعتراض کے بعد کم کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے سولر سے متعلق ہمارے مطالبات کو مانا اس لیے ہم نے سپورٹ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہمارے مطالبات مانے گئے، ایف بی آر کی گرفتاری کو قابل ضمانت قرار دیا۔