
امریکی وزیر خارجہ مارکو رُوبیو نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ایران اسرائیل جنگ بندی کروانے میں صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔
وزیر اعظم نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کے کلیدی کردار پر مارکو روبیو سے اظہار تشکر کیا۔

ایران نے صدر آصف زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران نے پاکستان کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان امریکا کے درمیان تجارت کے شعبے میں قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھے گا۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔