وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کو دہرایا۔ آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایس سی او سربراہ […]
صنعتی شعبے کا جی ڈی پی میں حصہ 26 فیصد سے کم ہوکر 18 فیصد رہ گیا، ہارون اختر

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کا جی ڈی پی میں حصہ 26 فیصد سے کم ہوکر 18 فیصد رہ گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی صنعتی پالیسی کمیٹیوں کا اجلاس ہارون اختر خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں بتایا گیا کہ صنعتی شعبے کا جی […]
لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھے

فوٹو: آن لائن لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھے، جب بھی یہاں آنا ہوا عمارت لوگوں سے بھری ہوئی ہوتی تھی۔ یہ بات عمارت کی مالکن کے بھتیجے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر […]
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ

فائل فوٹو محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی نظام کے باعث برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹ سکتی ہیں، جھیلیں پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب کے خطرات کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے برف پوش علاقوں میں گلیشیائی جھیل پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ ہے، ان علاقوں میں مسلسل بلند […]
دستور گالم گلوچ، گریبان پکڑنے کی اجازت نہیں دیتا، طلال چوہدری

وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دستور گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، گالم گلوچ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مذکورہ ارکان کے […]
لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے ہوئی تباہی کے مناظر

بانی: میرخلیل الرحمٰن گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن ویب ڈیسک | 04 جولائی ، 2025 —فوٹو آن لائن کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ عمارت کے ملبے تلے پھنسے لوگوں کو نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام […]
صبا فیصل نے مرینا خان، نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مشی خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان کی سینئر اور ہر دلعزیز اداکارہ صبا فیصل نے حالیہ بیان میں اپنے ساتھی فنکاروں اور شوبز تبصرہ نگاروں پر شدید تنقید کی ہے، خاص طور پر مرینا خان، نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مشی خان کو انہوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ صبا فیصل نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور نیوز کاسٹر […]
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا، خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین کی سینیٹ نشستوں پر الیکشن ہوگا، خیبر پختونخوا کی 2 ٹیکنوکریٹ سینیٹ نشستوں پر بھی الیکشن ہوگا۔ الیکشن […]
مریم نواز کا ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کا دورہ ، ڈپٹی کمشنر کو چارج چھوڑنے کا حکم

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاکپتن کا دورہ کیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن کو چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ ادویات ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کے بعد باہر […]
لاہور ہائیکورٹ کا بلند عمارتوں کی چھتوں پر سبزہ لگانے کا حکم

—فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ نے بلند و بالا عمارتوں کی چھتوں پر سبزہ لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ایسے منصوبے کی منظوری نہ دی جائے جس میں درخت کاٹے جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، اس سلسلے […]