پاکستان اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے، دفتر خارجہ

— فائل فوٹو دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے۔ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر […]
پوری قوم اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران اور فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے، مولانا طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پوری قوم اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران اور فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔ کمشنر آفس گوجرانوالہ میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا طاہر اشرفی نے کہا […]
فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل، خاتون کو سرعام برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنیکی تجویز

—فائل فوٹو سینیٹ میں فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا۔ بل میں خاتون کو سرعام برہنہ اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق خاتون پر مجرمانہ حملہ یا سرعام برہنہ کرنے پر مجرم کو عمر قید، جائیداد ضبطگی […]
ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت عالمی جنگ کا باعث بنے گی: لیاقت بلوچ

—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت عالمی جنگ کا باعث بنے گی۔ لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جنگ ایٹمی صلاحیت کے خلاف نہیں بلکہ اسلامی حکومت کے خاتمے کےلیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ […]
اوکاڑہ: تیز رفتار کار بےقابو ہو کر نہر میں جاگری، 5 افراد زخمی

—فائل فوٹو اوکاڑہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جاگری، حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ قصور روڈ پر حجرہ شاہ مقیم کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار بےقابو ہوکر نہر میں جاگری، حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 5 […]
کل سے 23 جون کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

—فائل فوٹو رواں ماہ 20 سے 23 جون کے درمیان ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 سے 23 جون کے دوران مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جون […]
کیمبرج نے 3 امتحانی پرچوں کے کچھ حصے آوٹ ہونے کی تصدیق کردی، رپورٹ وزارت تعلیم کو ارسال

—فائل فوٹو کیمبرج نے امتحانی پرچے لیک ہونے کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وفاقی وزارتِ تعلیم کو ارسال کردی جس میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں بدعنوانی کے کچھ معتبر ثبوت ملے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تین امتحان کے حصے امتحان سے کچھ دیر قبل شیئر کیے گئے تھے۔ […]
وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ منصوبے میں شفافیت کی ہدایت

—فائل فوٹو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں 100 فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر سے متعلق ایک اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب […]
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کیا ہے؟

—فائل فوٹو واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال بتادی۔ ترجمان واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 67 ہزار 100 کیوسک ہے جبکہ اخراج 1 لاکھ 50 ہزار 400 کیوسک ہے، منگلا پر دریائے جہلم […]
صحت کے شعبے میں کام نواز اور شہباز دور میں ہی ہوا: مریم نواز

—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں صحت اور تعلیم سے متعلق بہت دعوے ہوئے، صحت کے شعبے میں کام جب بھی ہوا وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں ہی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کلینک آن ویلز کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ 4 […]