ایشین والی بال نیشنز کپ، پاکستان نے فلپائن کو ہرا دیا

—جنگ فوٹو بحرین میں اے وی سی ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے فلپائن کو 3-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں کامیاب آغاز کیا ہے پاکستان کی جانب سے مراد خان، آفاق خان اور مصور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بحرین کے شہر مناما میں ایشین والی بال نیشنز کپ […]
صدرِ زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

—فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ سرکاری دورۂ متحدہ عرب امارات اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتِ […]
ایران سے پاکستانیوں کی واپسی، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ اشک آباد روانہ

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ ایران میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں لے کر خصوصی پرواز آج رات اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان کا […]
عطاء آباد جھیل میں سیوریج پانی اور غلاظت چھوڑنے کی غیر ملکی سیاح کی شکایت، ویڈیو وائرل

پاکستان کے سیاحتی علاقے وادئ ہنزہ، صوبہ گلگت بلتستان میں واقع عطاء آباد جھیل میں ہوٹل کی نکاسی کا پانی چھوڑنے کی غیر ملکی سیاح کی شکایت کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ غیر ملکی سیاح نے ہنزہ کی عطاء آباد جھیل میں ہوٹل کی جانب سے سیوریج کا پانی اور غلاظت چھوڑنے کی شکایت کی […]
پاکستان کا ایران سے غیر ضروری سفارتی عملے کے انخلاء کا فیصلہ

فوٹو اے ایف پی پاکستان کے ایران میں تعینات سفارتکاروں کے اہلخانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلاء کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دفتر خارجہ کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی مشن بدستور فعال رہیں گے۔ پاکستان کا ایران سے سفارتی عملہ واپس بلانے پر غور پاکستان نے ایران میں تعینات […]
کچے اور پکے کے ڈاکو مل کے سندھ کو لوٹ رہے ہیں، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کچے اور پکے کے ڈاکو مل کر سندھ کو لوٹ رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام صوبوں میں عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے، تعلیمی اعتبار سے پنجاب، سندھ اور کے پی میں […]
بجٹ پر الزامات لگانا حافظ نعیم کی عادت ہے، شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بجٹ پر الزامات لگانا حافظ نعیم کی عادت ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ بجٹ پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے الزامات لگانا حافظ نعیم کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے کو […]
ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار، 225 میں سے 172 قیدی گرفتار ہوچکے

فائل فوٹو۔ کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والا مزید ایک قیدی گرفتار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق فرار 225 قیدیوں میں سے 172 قیدی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک قیدی نے خود کشی کی اور ایک فرار کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا، فرار ہونے والے 52 […]
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر یفٹیننٹ جنرل احمد شریف—فائل فوٹو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو ’آپریشن بنیان مرصوص‘ میں کامیابیوں سے […]
بی بی ایل ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر اعظم سے بڑا کوئی نام نہیں: ایرون فنچ

—فائل فوٹو سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ بی بی ایل ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر اعظم سے بڑا کوئی نام نہیں۔ ایرون فنچ نے ٹی وی پروگرام میں پاکستانی کھلاڑیوں اور بابر اعظم کے بیٹنگ کی کھل کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے بڑا […]