عطاء آباد جھیل میں سیوریج پانی اور غلاظت چھوڑنے کی غیر ملکی سیاح کی شکایت، ویڈیو وائرل

عطاء-آباد-جھیل-میں-سیوریج-پانی-اور-غلاظت-چھوڑنے-کی-غیر-ملکی-سیاح-کی-شکایت،-ویڈیو-وائرل

پاکستان کے سیاحتی علاقے وادئ ہنزہ، صوبہ گلگت بلتستان میں واقع عطاء آباد جھیل میں ہوٹل کی نکاسی کا پانی چھوڑنے کی غیر ملکی سیاح کی شکایت کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی سیاح نے ہنزہ کی عطاء آباد جھیل میں ہوٹل کی جانب سے سیوریج کا پانی اور غلاظت چھوڑنے کی شکایت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

غیر ملکی سیاح نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقامی افراد نے ہوٹل کا فضلہ جھیل میں چھوڑے جانے کی اطلاع دی ہے۔

سیاح نے ویڈیو میں جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق کو واضح طورپر دکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • ایکنک کی 25 ارب 40 کروڑ مالیت کے عطا آباد جھیل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ منصوبے کی منظوری
  • ہنزہ کا بلبل کسک پہاڑ عطاء آباد جھیل میں جا گرا

غیر ملکی سیاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلگت بلتستان کی حکومت ایکشن میں آ گئی جس نے فوری واقعے کا نوٹس لے لیا۔

صوبائی حکومت کے نوٹس کے بعد انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی گلگت بلتستان کی ٹیم معائنہ کرنے عطاء آباد جھیل پہنچ گئی۔

انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جھیل میں سیوریج کے پانی کے شواہد ملے تو ہوٹل انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔