
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے رواں سال میٹ گالا میں شاندار انداز میں ڈیبیو دیا اور 23 فٹ لمبی منفرد ساڑھی پہنے اس تقریب کے دوران سب کی توجہ کا مرکز بنیں۔
عالیہ بھٹ نے کچھ عرصہ پہلے بھارت کے مشہور کامیڈی شو’دی گریٹ انڈین کپل شو 2‘ میں شرکت کی۔
اُنہوں نے اس شو کے دوران اپنے میٹ گالا ڈیبیو کے بارے میں ہنستے ہوئے کہا کہ ایسے کپڑے پہننے کے بعد واش روم جانا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔

عالیہ بھٹ نے میٹ گالا 2024ء کے ٹکٹ کی کتنی قیمت ادا کی؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی خوبصورت ساڑھی پہنے دنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ میٹ گالا 2024ء میں شرکت میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اتنی لمبی اور بھاری ساڑھی پہننے کی وجہ سے تقریب کے دوران 6 گھنٹے تک واش روم نہیں جا سکی تھی۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے میٹ گالا میں جو منفرد ساڑھی پہن کر شرکت کی تھی اسے معروف بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی نے تیار کیا تھا۔
اداکارہ کی 9 گز کی منفرد ساڑھی پر ہاتھوں سے خوبصورت پھولوں کی کڑھائی کی گئی تھی اور اس کا پلو 23 فٹ لمبا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منفرد اور دیدہ زیب ساڑھی کو تقریباً 163 کاریگروں نے 1965 گھنٹوں میں تیار کیا ہے۔

میٹ گالہ 2024: عالیہ بھٹ اور ایشا امبانی کے لُک کے چرچے
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور ایشیا کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کی اکلوتی بیٹی ایشا امبانی نے رواں سال امریکا میں سجنے والے میٹ گالا 2024 کے ریڈ کارپٹ پرجلوے بکھیر دیئے، سوشل میڈیا پر ان کے لُک کے چرچے ہونے لگے۔
یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں پیرس فیشن ویک میں بھی ڈیبیو دے دیا ہے اور وہاں بھی خوبصورت ملبوسات پہنے ریمپ پر اپنے حُسن و انداز سے چار چاند لگا دیے۔