ماضی کی اداکارہ نرما اب کہاں ہیں اور کیسی دکھائی دیتی ہیں؟

ماضی-کی-اداکارہ-نرما-اب-کہاں-ہیں-اور-کیسی-دکھائی-دیتی-ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ماضی کی مشہورِ زمانہ اداکارہ نرما حال ہی میں منظرِ عام پر آئی ہیں۔

اداکارہ نے تمغہ امتیاز یافتہ پاکستانی گلوکار شازیہ منظور کے مشہور گانے ’بتیاں بجائی رکھ دی وے‘ پر اسٹیج ڈانس پرفارمنس سے خوب شہرت حاصل کی تھی۔

انہیں آخر مرتبہ 2014 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’شیر لاہور‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

11 برس کے طویل وقفے کے بعد اب ماضی کی اداکارہ ایک بار پھر منظر عام پر آگئیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

@mahershahid321 is madam ko kon kon janta hae #foryou #viral #mahershahid321 original sound – FUNNY VIDEO- ANSARI YOYO M

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں گلابی ٹی شرٹ اور جم ٹراؤزر پہنے اپنے جم انسٹرکٹر کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو کلپ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ماضی کی اداکارہ ان دنوں اپنا وزن کم کرنے اور اسے متوازن کرنے میں مصروف ہیں۔

@mahershahid321 is madam ko kon kon janta hae #foryou #foryoupage #fyp original sound – FUNNY VIDEO- ANSARI YOYO M

ایک اور ویڈیو کلپ میں نرما کو سفید پتلون کے ساتھ سرمئی ٹی شرٹ پہنے دیکھا گیا، اس ویڈیو میں وہ کافی پُرجوش نظر آ رہی ہیں۔

دونوں ویڈیوز میں انہیں بغیر میک اپ دیکھا جاسکتا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے چہرے میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی انہوں نے اس عرصے میں کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے ماضی کی اداکارہ کو پہچان لیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کی اسکرین سے دوری کی وجہ بھی پوچھی اور ان کی اسکرین پر کمی کا بھی اظہار کیا۔