دل میں خلش ہو تو اظہار کردیں، چاہیں تو رولیں: صبا قمر

دل-میں-خلش-ہو-تو-اظہار-کردیں،-چاہیں-تو-رولیں:-صبا-قمر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر نے ذاتی تجربے کی روشنی میں اپنے چاہنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر دل میں کوئی رنج و غم، یا خلش ہو تو اسے دل میں دبا کر رکھنے کے بجائے اس کا اظہار کردیں کیونکہ یہ بوجھ آپ کی صحت کو متاثر کرتا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل ہونے والی اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی۔

انہوں نے انسٹااسٹوری میں اپنے چاہنے والوں کو اہم مشورہ دیا تاکہ ان کے چاہنے والے اس تکلیف سے نہ گزریں جن سے انہیں گزرنا پڑا۔

دل میں خلش ہو تو اظہار کردیں، چاہیں تو رولیں: صبا قمر

اداکارہ نے لکھا کہ میں ذاتی تجربے سے بتا رہی ہوں کہ جذباتی درد، دل ٹوٹنے، یا بچپن کا صدمہ اٹھانے والا کوئی بھی شخص براہ کرم یہ جان لے کہ یہ صرف دماغی و ذہنی طور پر ہی نہیں بلکہ یہ آپ کو جسمانی طور پر بھی متاثر کرتا ہے۔ تناؤ، غم، خلش یا وہ جذبات جنہیں آپ دل میں چھپا کر رکھتے ہیں یہ صرف اس وقت تک آپ کے دل میں دبے رہتے ہیں جب تک آپ ان کا اظہار نہیں کرتے۔

میں ’ادھوری روح‘ ہوں: صبا قمر

مایہ ناز اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے اپنی روح کو نامکمل اور ادھورا قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں نظر انداز کیا جائے تو وقت کے ساتھ ساتھ یہ غم خاموشی سے آپ کی صحت، آپ کی روح اور آپ کی توانائی کو اندر ہی اندر کھا جاتے ہیں۔ اگر آپ کے دل میں کوئی بات ہے تو اس کا اظہار کر دیں۔ اسے اپنے قریبی افراد کے ساتھ شیئر کریں یا اگر آپ ضرورت محسوس کریں تو رولیں۔

صبا قمر نے اپنے غم کا اظہار کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ اس کا آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت سے گہرا تعلق ہے ، اپنے آپ سے پیار کرو کیونکہ آپ کی جسمانی و ذہنی صحت دونوں ہی قیمتی ہیں۔ آخر میں، صرف آپ ہی صحیح معنوں میں اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں۔ ہر کوئی آپ کے درد کو نہیں سمجھے گا، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

صبا قمر کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل، اداکارہ نے تصویر بھی شیئر کردی

ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال پہنچنے کے وقت اداکارہ کی حالت نہایت تشویشناک تھی اور فوری طبی امداد نہ دی جاتی تو صورتحال جان لیوا ہو سکتی تھی

اداکارہ نے ان لوگوں کو پیغام دیا جنہیں اس کی ضرورت ہے اور کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ آپ اس بریکنگ پوائنٹ تک پہنچیں جہاں تک میں پہنچی تھیں۔ جب تک ممکن ہوسکے آپ شفا حاصل کریں، آپ کی زندگی اور صحت سب سے اہم ہے۔

واضح رہے کہ صبا قمر اس سے قبل بھی کئی بار جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کی اہیمت اور اس کا خیال رکھنے پر زور دے چکی ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صبا قمر کو اچانک دل میں تکلیف کے سبب ہنگامی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعدازاں اداکارہ نے بذریعہ سوشل میڈیا اپنی خیریت سے آگاہ اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔