
پاکستانی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔
حال ہی میں اداکارہ نے کامیڈین و میذبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے تجربات کی روشنی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انڈسٹری میں ہراساں کیے جانے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ہماری انڈسٹری میں کئی کاسٹنگ کاوچ کیسز (کام کے بدلے جنسی تعلقات) سامنے آئے ہیں۔ مجھے بھی اس کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم میں نے اس کا جواب بھی اسی طرح شٹ اپ کال دے کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے کسی نے کہا تھا کہ اگر اپنا پسندیدہ کردار کرنا ہے تو فلاں فلاں کام کرنا ہوگا، یہ سن کر میرا دماغ خراب ہو گیا تھا۔ عام طور پر خواتین کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے مجھے پہلے ایک کردار کے لیے صرف اس لیے منع کیا کیوں کہ میں بہت لمبی ہوں لیکن اس واقعے کے بعد میں نے انہیں کھری کھری سنا دی تھی۔
ژالے سرحدی نے کہا کہ ایسے لوگ اب بھی انڈسٹری میں موجود ہیں اور وہ ہدایت کار اب بھی موجود ہیں۔