انڈسٹری میں قدم جماتے ہوئے زائد وزن کے سبب دباؤ کا سامنا رہا، درفشاں سلیم

انڈسٹری-میں-قدم-جماتے-ہوئے-زائد-وزن-کے-سبب-دباؤ-کا-سامنا-رہا،-درفشاں-سلیم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اداکارہ درِ فشاں سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں قدم جماتے ہوئے مجھے کئی بار زائد وزن کے سبب دباؤ کا سامنا رہا، مجھے 10 کلو وزن کم کرنے کا کہا گیا تھا۔

در فشاں سلیم کی بلال عباس سے نکاح کی افواہوں پر لب کشائی

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ در فیشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور شادی سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کر دی۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران مختلف سوالوں کے جوابات دیے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری شروعات سے یہی کوشش رہی ہے کہ میں اپنے ساتھ حقیقت پسند رہوں، ہمیں جسمانی طور پر فٹ رہنے کی ضرورت ہے لیکن فٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ پتلے ہونے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میری جسامت چوڑی اور بھاری ہے اور یہ پوری زندگی ایسے ہی رہے گی، ہم زیادہ تر رومانوی ڈرامے کرتے ہیں اور اداکاری میں یہ مارجن ہوتا ہے کہ محبت تو ہر کسی سے ہوسکتی ہے، اس کے لیے کسی مخصوص جسامت یا رنگت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

درِفشاں کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ آسان نہیں تھا، کیونکہ مجھے بہت بار کہا گیا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں بس آپ 10 کلو وزن کم کرلیں۔ شروع شروع میں تو آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے جو ہوسکے وہ کرلو لیکن پھر ایک وقت آتا ہے کہ آپ اپنے لُکس سے کمفرٹ ایبل ہوجاتے ہیں۔