
جنوبی کوریا کے مشہور اداکار سونگ یونگ کیو 55 سال کی عمر میں پُراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے۔
سونگ یونگ کیو کو کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے باعث شہرت حاصل ہوئی، ان کی موت کی خبر نے جنوبی کوریا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور مداحوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
ان کی لاش صبح 8 بجے کے قریب یونگ اِن شہر کے چیون گو علاقے میں ایک کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی، مقامی حکام کے مطابق لاش کے پاس سے نہ تو کوئی خودکشی نوٹ ملا اور نہ ہی کسی مجرمانہ کارروائی کے آثار پائے گئے۔

جنوبی کوریا کے 39 سالہ اداکار اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے
جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے اداکار سونگ جائی رم 39 برس کی عمر میں چل بسے، وہ سیول کے سیونگ ڈونگ ڈسٹرکٹ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں منگل کو مردہ پائے گئے انکے قریب سے دو صفحوں کا ایک خط بھی ملا ہے۔
ان کی موت سے صرف ایک ماہ قبل ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے واقعے کے بعد انہیں دو ڈراموں اور ایک اسٹیج پلے (شیکسپیئر ان لو) سے ہٹا دیا گیا تھا۔
سونگ یونگ کیو نے اس واقعے کے بعد ایک دل شکستہ معافی نامہ جاری کیا تھا، جس میں لکھا تھا کہ میں بہت شرمندہ ہوں، شاید میں نے ہوش کھو دی تھی، میں نے ایک لمحے کی بے احتیاطی سے سب کچھ برباد کر دیا۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید، سائبر بُلنگ اور نفرت انگیز تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کے ایک قریبی دوست نے انکشاف کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی نفرت انگیزی کے باعث ٹوٹ چکے تھے اور ذاتی حالات بھی بدتر ہوتے جا رہے تھے۔
اگرچہ اب تک موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی، لیکن ابتدائی قیاس آرائیاں سونگ یونگ کیو کی موت کو آن لائن نفسیاتی دباؤ اور سائبر بُلنگ سے جوڑ رہی ہیں۔