ہم نے کشمیر کی آزادی کی جنگ کراچی کی گلیوں میں لڑی ہے: مصطفیٰ کمال

ہم-نے-کشمیر-کی-آزادی-کی-جنگ-کراچی-کی-گلیوں-میں-لڑی-ہے:-مصطفیٰ-کمال

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے کشمیر کی آزادی کی جنگ کراچی کی گلیوں میں لڑی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کراچی کو بھی میدان جنگ بنایا ہوا تھا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج کراچی را کے تسلط سے آزاد ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ کراچی سے را کی قتل و غارت گری کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

  • ایک مرتبہ پھر اپنے شہر کو عظیم بنائیں گے، مصطفیٰ کمال
  • پاکستان کا پہلا قرض قائد اعظم نے لیا تھا، مصطفیٰ کمال کا پارلیمنٹ میں انکشاف

انہوں نے کہا کہ کراچی سے را کو ختم کیا گیا، وہاں روزانہ بیس بیس لوگ مارے جاتے تھے، تمام سیاسی جماعتوں، سول ملٹری قیادت اور قوم نے مل کر جنگ لڑی، اس کی مثال نہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں جتنی دہشت گردی ہو رہی ہے اس کے پیچھے بھارت ہے، بھارت میں کچھ ہو جائے تو بھارتی میڈیا سب سے پہلے پاکستان کا نام لیتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے ہاں ماضی میں یہ ہوتا تھا کہ آٹھویں لائن میں بھارت کا ذکر ہوتا تھا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اس لیے نام پہلے نمبر پر ہونا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم کے بچوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ بھارت ہمارا دشمن ہے، بھارت کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی، بھارت کے تمام خوابوں کو پاک فوج اور قوم نے چکنا چور کر دیا، آج بھارت اپنے اندر ہی سنبھل ہی نہیں پا رہا۔