
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی ہمارے بڑے ہیں جتنی سخت باتیں کریں برا نہیں مناؤں گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میرے بارے میں بہت سخت باتیں کی ہیں میری تربیت نہیں کہ ان کی بات کا جواب دوں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کسی سیاسی مصلحت کے تحت پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کردی گئی، 2 مئی شام کی بات ہے کہ ہمارا پی ٹی آئی سے پورے ملک میں اکٹھے الیکشن پر اتفاق ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پھر بانی پی ٹی آئی کا فون آیا اور شاہ محمود نے کہا کہ کوئی حوصلہ افزا خبر نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں پارلیمنٹ کو مضبوط کیا گیا، اس ترمیم میں بارز کو تسلیم اور مضبوط کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئیں سر جوڑ کر بیٹھیں مسئلے حل ہوسکتے ہیں۔