پی ٹی آئی کا احتجاج: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اضافی سیکیورٹی مانگ لی

پی-ٹی-آئی-کا-احتجاج:-سپرنٹنڈنٹ-اڈیالہ-جیل-نے-اضافی-سیکیورٹی-مانگ-لی

اڈیالہ جیل : فائل فوٹو
اڈیالہ جیل : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے پنڈی پولیس کو خط لکھ کر اضافی سیکیورٹی مانگ لی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے سی پی او راولپنڈی کو خط لکھ کر اضافی سیکیورٹی مانگ لی، خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے 5 اگست کو جیل کے باہر مظاہرے کی منصوبہ بندی کی ہے، اڈیالہ جیل کے باہر اضافی پولیس تعینات کی جائے اور بیریئرز لگائے جائیں۔

قاسم اور سلیمان جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے، بیرسٹر علی ظفر

رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوں گے تو صحیح طور پر سیاسی طور پر ابھریں گے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ سیاسی اور دہشت گرد قیدیوں کی موجودگی کے باعث اڈیالہ جیل انتہائی حساس ہے،  جیل کے باہر غیر قانونی اجتماعات روکنے کےلیے کارروائی کی جائے، داہگل چیک پوسٹ سے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 تک اضافی سیکیورٹی تعینات کی جائے۔

انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے، اڈیالہ جیل میں 7700 قیدی موجود ہیں جبکہ گنجائش صرف 2174 کی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، سیکیورٹی کیلئے ہوم ڈپارٹمنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور آر پی او سے بھی درخواست کی گئی ہے۔