
ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر چارلس ڈوبارا نے پاکستانی فوک لیجنڈ عارف لوہار کی فنی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے مداحوں کو لندن میں ہونے والے ایک خصوصی ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں ڈوبارا نے عارف لوہار کے کیریئر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستانی گلوکار عارف لوہار کو جانتے ہوں گے، ان کی کہانی بہت متاثر کن ہے، ان کے والد عالم لوہار نے پنجابی فوک گائیکی کی روایت ڈالی۔

عارف لوہار کے گیت کی دھوم فٹبال کے عالمی ایوان میں بھی مچنے لگی
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ہر دل کی دھڑکن بن جانے والے اس گیت کو لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردیا۔
ویڈیو میں ایک جذباتی لمحہ اس وقت آیا جب ڈوبارا نے عارف لوہار کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ فکر نہ کرو، بس گاؤ، باقی سب میں سنبھال لوں گا، تمہیں صرف آہ کہنا ہے۔
ڈوبارا نے اپنی پوسٹ میں عارف لوہار کی عاجزی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ اس عظیم انسان کو دیکھیں، اس کی گرمجوشی اور دوسروں کے لیے ہمدردی کو محسوس کریں۔
ایونٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ اتوار 17 اگست کو لندن میں منعقد ہوگا اور مداحوں سے گزارش ہے کہ وہ ان کے ساتھ اس یادگار شام میں شامل ہوں۔