امریکی تھیٹر کے مشہور ہدایتکار رابرٹ ولسن انتقال کرگئے

امریکی-تھیٹر-کے-مشہور-ہدایتکار-رابرٹ-ولسن-انتقال-کرگئے

امریکی تھیٹر  ہدایتکار رابرٹ ولسن
امریکی تھیٹر  ہدایتکار رابرٹ ولسن

امریکی تھیٹر اور اوپرا کے مشہور ہدایت کار رابرٹ ولسن انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 83 برس تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق رابرٹ ولسن کے منیجر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ رابرٹ ولسن مختصر لیکن شدید نوعیت کی بیماری کے بعد انتقال کر گئے۔

ہدایت کار رابرٹ ولسن کے مشہور تھیٹر پلے میں آئن اسٹائن اون دا بیچ، بلیک رائیڈر، ڈیف مین گلینس شامل ہیں۔

ویکو، ٹیکساس میں پیدا ہونے والے ولسن دنیا کے معروف ترین تھیٹر اور بصری فنکاروں میں شمار ہوتے تھے۔

اسٹیج کے لیے ان کے کاموں میں مختلف فنون کو روایتی انداز سے ہٹ کر یکجا کیا گیا تھا، جن میں رقص، حرکات، مجسمہ سازی اور موسیقی شامل تھے۔

ان کے پیش کیے گئے مناظر جمالیاتی طور پر دلکش اور جذبات سے لبریز ہوتے تھے، ان کے فن کو دنیا بھر میں ناظرین اور نقادوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔