
ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عدیل اقبال کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر صائمہ خالد کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی امیدوار صائمہ خالد کا سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ، ذرائع
ذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے معذرت کی۔
پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے لیے مشال یوسفزئی کو نامزد کیا تھا۔
عدیل اقبال نے کہا کہ صائمہ خالد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے کہنے کے باجود انتخابات سے دستبرار نہیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے احکامات کی پاسداری پوری پارٹی پر لازم ہے، خلاف ورزی پر صائمہ خالد کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔