
بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا بھی اداکار کے نقشِ قدم پر چل پڑےچلنے لگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیرا نامی شخص 1995 سے سلمان خان کا باڈی گارڈ ہے جسے کچھ مرتبہ نہیں بلکہ ہمیشہ ہی اداکار کے ساتھ سیکیورٹی کے معاملات کو سنبھالتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
شیرا سلمان خان کے ساتھ شوٹنگ کے علاوہ بیرونِ ملک بھی سفر کرتا ہے اور اب اِس نے اداکاری بھی شروع کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیرا نے ایک ایڈورٹائز کے ذریعے ایکٹنگ ڈیبیو کرلیا۔ انہوں نے ایک ایپ کے اشتہار میں کام کیا جس نے لوگوں کی توجہ بھی حاصل کرلی۔
سوشل میڈیا پر صارفین شیرا کی اداکاری صلاحیتوں کو سراہا رہے ہیں۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب سلمان خان کے ساتھ اتنے سالوں سے رہنے کا نتیجہ ہے۔