
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیراعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے۔
ملاقات میں تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اورنوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔