سیلینا گومز نے اپنے برانڈ کا پہلا پرفیوم متعارف کروادیا

سیلینا-گومز-نے-اپنے-برانڈ-کا-پہلا-پرفیوم-متعارف-کروادیا

سیلینا گومز نے اپنے برانڈ کا پہلا پرفیوم متعارف کروادیا

معروف امریکی گلوکارہ، اداکارہ اور کاروباری شخصیت سیلینا گومز نے اپنے کاسمیٹک برانڈ ریئر بیوٹی کی نئی کیٹیگری کا پہلا پرفیوم متعارف کروادیا، جس کا نام Rare Eau de Parfum رکھا گیا ہے۔

سیلینا گومز نے انسٹاگرام پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اس لمحے کا برسوں سے خواب دیکھ رہی تھی اور بالآخر آپ سب کے ساتھ یہ خوشی شیئر کرنے جا رہی ہوں۔

یہ ایسی زبردست خوشبو ہے جس میں کریمی کیرامل، پستہ، ونیلا، ادرک اور صندل کی لکڑی کی خوشبو شامل ہے۔ سرینا کے مطابق یہ پرفیوم ہر فرد اور ہر محفل کے لیے موزوں ہے۔

امیر ترین سیلف میڈ خواتین کی فہرست جاری، سیلینا گومز سرِ فہرست

امریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز نے ساتھی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سیلینا گومز نے بتایا کہ یہ پرفیوم 7 اگست کو اسٹورز پر دستیاب ہوگا، جبکہ 6 اگست کو ایپ پر ایڈوانس ایکسیس بھی دی جائے گی۔

سرینا کی جانب سے ویڈیو پیغام میں بتایا گیا کہ وہ اس وقت پرفیوم کے شوٹ کے سیٹ پر موجود ہیں اور انہوں نے اسے یادگار دن قرار دیا۔ 

یاد رہے کہ سیلینا گومز نے اپنا کاسمیٹک برانڈ ریئر بیوٹی 3 ستمبر 2020ء کو لانچ کیا تھا، جو کم وقت میں عالمی شہرت یافتہ بیوٹی برانڈز میں شامل ہو چکا ہے۔