شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا

شاہراہ-بابوسر-میں-پھنسے-تمام-سیاحوں-کو-ریسکیو-کر-لیا-گیا

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق کا کہنا ہے کہ شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے مقامی ہوٹل مالکان اور حکومت نے مفت رہائش کا انتظام کیا ہے، شاہراہ قراقرم دوبارہ 2 مقامات سے بند ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہراہ قراقرم کی بندش سے ہزاروں مسافر جگہ جگہ پھنسے ہوئے ہیں جبکہ شاہراہ ریشم کو بشام تک بحال کرنے کا کام جاری ہے۔

دیامر میں کلاؤڈ برسٹ سے 15 مقامات شدید متاثر، 3 سیاح جاں بحق ہوئے: ڈپٹی کمشنر

عطاء الرحمان نے کہا کہ 3 سیاحوں کی لاشیں ملی ہیں، ایک معمر شخص شدید زخمی حالت میں ملا ہے

انہوں نے کہا کہ  وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان آج شاہراہ بابوسر کے متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لاپتہ 15 افراد کا اب تک کچھ پتہ نہ چلا۔ گزشتہ روز 4 سیاحوں سمیت 5 افراد کی لاشیں ملی تھیں

این ڈی ایم اے نے کہا کہ سیاح 25 جولائی تک پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

ڈی جی محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں زیادہ شدت کی بارش کا امکان ہے۔