
پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ کومل میر ان دنوں اپنے نئے ڈرامے اور کاسمیٹک سرجری کے باعث شکل کی ظاہری تبدیلیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔
نجی ٹی وی کے نئے ڈرامے میں کومل ایک جذباتی اور ڈیپ کریکٹر میں نظر آ رہی ہیں، یہ ان کا پہلا بڑا پراجیکٹ ہے جس میں وہ اپنی کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے کے بعد سامنے آئیں ہیں۔
تاہم ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ان کی شکل اور اداکاری موضوعِ بحث بن گئی ہے کیونکہ ان کی موجودہ شکل ان کی سابقہ شخصیت سے بےحد مختلف لگ رہی ہے۔

کومل میر نے وزن بڑھالیا یا پلاسٹک سرجری کروا لی؟
پاکستانی اداکارہ کومل میر نے وزن بڑھالیا یا پلاسٹک سرجری کروالی؟ اداکارہ کی حیراکن ٹرانسفرمیشن سے سوشل میڈیا صارفین تشویش میں مبتلا ہوگئے۔
سوشل میڈیا صارفین نے کومل کی بدلی ہوئی صورت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے کہیں زیادہ خوبصورت لگتی تھیں، کچھ صارفین نے ان کی اداکاری کو اوور ایکٹنگ قرار دیا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہے، یہ بوٹوکس والا چہرہ کیوں؟ اس نے اپنے چہرے کے ساتھ کیا کر لیا؟ کتنا بوٹوکس لگوایا؟ وہ پہلے جیسی خوبصورت تھی، اب وہ کشش نہیں رہی، خاتون کا کردار بہت کرنج (cringe) ہے، ایک صارف نے ان کے ڈرامے کے ڈائیلاگ پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا تم ہانیہ عامر بننا چاہتی تھیں سرجری کے ذریعے، لیکن تم ناکام ہو گئیں۔