حکومت خوف کے باعث آئین کو بھی نہیں دیکھ رہی، شوکت یوسفزئی

حکومت-خوف-کے-باعث-آئین-کو-بھی-نہیں-دیکھ-رہی،-شوکت-یوسفزئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت خوفزدہ ہے اور خوف کے باعث آئین کو بھی نہیں دیکھ رہی۔

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ خوف سے بھرپور حکومت این او سی بھی دیتی ہے، سڑکیں بھی بند کرتی ہے۔ حکومت گھروں پر چھاپے مارتی ہے، گرفتاریاں بھی کر رہی ہے۔

لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں پہنچنے والی خواتین حیران

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ میں پہنچنے والی خواتین حیران رہ گئیں۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس سڑکیں کھولنے والی تمام مشینری ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلانا، ہم جمہوری انداز میں جدوجہد کر رہے ہیں۔