
ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، چنیوٹ، رحیم یارخان، لودھراں، راجن پور، جھنگ، خوشاب اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔
تھرپارکر میں بھی تیز بارش ہوئی۔ ہنگو میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
محکمہ مو سمیات نے آج پنجاب، شمال مشر قی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
ادھر این ڈی ایم اے نے پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے لیے 17جولائی تک بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا۔