
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے کہا ہے کہ حمیرا اصغر کے ورثاء نے فوری طور پر کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا۔
کراچی میں ڈیفنس کے فلیٹ سے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعہ کے حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی کراچی آئے ہیں، قانونی کارروائی جاری ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا مزید کہنا تھا کہ حمیرا اصغر ورثاء میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے فوری طور پر کسی شک و شبے کا اظہار نہیں کیا ہے۔
- حمیرا اصغر کے گھر پر تالا باہر سے کیوں لگا تھا؟ مشی خان نے کئی اہم سوال اُٹھا دیے
- حمیرا اصغر کے خاندان کی بےحسی، سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ
ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ اکتوبر 2024 کے بعد سے خاتون کے رابطے منقطع تھے، جس عمارت میں حمیرا ارشد کا فلیٹ تھا وہاں ہر فلور پر دو فلیٹس بنے ہیں۔
انھوں نے کہا پڑوس کے فلیٹ میں مقیم افراد بھی فروری 2025 میں بیرون ملک سے واپس آئے، ممکنہ طور پر لاش سے اٹھنے والا تعفن اسی وجہ سے کسی کو محسوس نہیں ہوا۔
ایس ایس پی مہزور علی نے کہا کہ حمیرا اصغر خود فیملی سے رابطہ کرتی تھیں، فیملی ان سے رابطے میں نہیں رہتی تھی۔