
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس دوران محکمۂ زراعت کے پروجیکٹس کے فیز ٹو کے آغاز کی اصولی منظوری دی گئی اور 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے پر اتفاق کیا گیا۔
مریم نواز نے ملتان، سرگودھا، بہاولپور میں ماڈل ایگریکلچر مال جولائی میں فنکشنل کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی۔
گندم کے کاشتکاروں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کو گندم کی کاشت سے قبل نیا پروجیکٹ دیں گے۔