سندھ ہائیکورٹ نے فلمساز جمشید محمود عرف جامی کی ضمانت منظور اور سزا معطل کردی

سندھ-ہائیکورٹ-نے-فلمساز-جمشید-محمود-عرف-جامی-کی-ضمانت-منظور-اور-سزا-معطل-کردی

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ نے فلم پروڈیوسر، رائٹر و ڈائریکٹر جمشید محمود عرف جامی کی سزا کے خلاف دائر کی گئی درخواست منظور کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ میں جمشید محمود عرف جامی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے جمشید محمود عرف جامی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے جمشید محمود عرف جامی کو ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی سزا بھی معطل کردی۔

جمشید محمود عرف جامی نے سزا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

فلم پروڈیوسر، رائٹر اور ڈائریکٹر جمشید محمود عرف جامی نے سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست گزار کے وکیل، حافظ محمد یحییٰ ایڈووکیٹ کے مطابق جمشید محمود عرف جامی کو آج جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جمشید جامی کے خلاف فلم، میوزک ڈائریکٹر سہیل جاوید نے ڈائریکٹ کمپلین دائر کی تھی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے جمشید محمود عرف جامی کو 2 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے تحریری فیصلے میں لکھا تھا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر غیر محتاط رویہ اپنایا، ملزم توہین آمیز مواد کی تردید اور خود کو علیحدہ رکھنے میں بھی ناکام رہا۔