کراچی: کھارادر میں ہیوی مشینوں سے تاریخی عمارت توڑنے کی کوشش پر علاقہ مکینوں کی مزاحمت

کراچی:-کھارادر-میں-ہیوی-مشینوں-سے-تاریخی-عمارت-توڑنے-کی-کوشش-پر-علاقہ-مکینوں-کی-مزاحمت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

کراچی  کے علاقے کھارادر کوئلہ گودام کے قریب محکمۂ ہیری ٹیج کی عمارت توڑنے کی کوشش پر علاقہ مکینوں نے مزاحمت کر دی۔

ہیوی مشینوں سے عمارت توڑنےکی کوشش کے دوران علاقہ مکینوں نے  مزاحمت کرتے ہوئے کہا کہ ہیوی مشین کے استعمال کے باعث برابر کی عمارت میں ارتعاش پیدا ہوا۔

لیاری میں عمارت کے حادثے میں سرکاری غفلت کا انکشاف، حکومتی لاپروائی متعدد زندگیاں لے گئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمارت کی تیسری منزل کو گرا کر بنیادوں کی مرمت کرنے کا کہا گیا،

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا نے چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمارت توڑنے کی کوشش کی، توڑ پھوڑ کی وجہ سے برابر والی عمارت میں ارتعاش پیدا ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پہنچ کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، مشین بھی قبضے میں لے لی ہے، جبکہ کچھ افراد فرار بھی ہو گئے۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس کی نفری نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمارت توڑنے کی کوشش کی، ملزمان کو تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر لیاری بھی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔