ژوب: سیلابی ریلے میں بہنے والی 4 خواتین کی تدفین

ژوب:-سیلابی-ریلے-میں-بہنے-والی-4-خواتین-کی-تدفین

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیلابی ریلے میں کار بہنے سے 3 سگی بہنیں اور 1 بچی جاں بحق ہو گئی، زندہ بچ جانے والی 1 بہن کی حالت تشویش ناک ہے۔

متاثرہ فیملی کا تعلق ملتان سے تھا، جاں بحق چاروں خواتین کی نمازِ جنازہ کے بعد آبائی علاقے میں تدفین کر دی گئیں۔

ژوب: سیلابی ریلے میں 2 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 لڑکیاں، 1 خاتون جاں بحق

لیویز حکام کے مطابق ژوب میں آبی ریلے میں بہہ جانے کے باعث ایک خاتون اور گاڑی میں سوار 3 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں

دوسری جانب زیارت کے علاقے کلی زڑگی ڈیم میں 3 بچیاں ڈوب گئیں، جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا، تیسری کی تلاش جاری ہے۔

کوہلو میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو نے شہریوں کو پکنک کے لیے سیلابی ریلے کی گزر گاہوں پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں ژوب، شیرانی، زیارت، ہرنائی، قلات اور کوہِ سلیمان میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔