بجلی کے ٹیرف میں 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع

بجلی-کے-ٹیرف-میں-1-روپے-16-پیسے-فی-یونٹ-کمی-کی-درخواست-نیپرا-میں-جمع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے بجلی کے نئے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے، جس میں ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

لائف لائن صارفین کے سوا باقی تمام صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں کمی کی درخواست کی گئی ہے جبکہ بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 1 روپے 15 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ماہانہ 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1 روپے 15 پیسے کمی سے 10روپے 54 پیسے مقرر کرنے، 101 تا 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1 روپے 15 پیسے کمی سے 13 روپے 1 پیسہ فی یونٹ مقرر کرنے، ماہانہ 1 تا 100 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1 روپے 15 پیسے کمی سے 22 روپے 44 پیسے مقرر کرنے، نان پروٹیکٹڈ صارفین کے 200  تک استعمال پر فی یونٹ 1 روپے 16 پیسے کمی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نان پروٹیکٹڈ صارفین کے 200 تک استعمال پر فی یونٹ 28 روپے 91  پیسے ٹیرف مقرر کرنے، ماہانہ 300 یونٹس سمیت تمام گھریلو سلیب کے لیے فی یونٹ بجلی ٹیرف 1 روپے 16 پیسے کم کر نے، کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 1 روپے 15 پیسے کم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

الیکٹریکل وہیکلز اسٹیشنز کا ٹیرف 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے، جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ کم کرنے اور جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا نرخ 42 روپے 48 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔