جاوید شیخ کا نادیہ خان اور عمر عادل کو کرارا جواب

جاوید-شیخ-کا-نادیہ-خان-اور-عمر-عادل-کو-کرارا-جواب

----فائل فوٹوز
—-فائل فوٹوز

جاوید شیخ نے نادیہ خان اور عمر عادل کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید برائے تنقید کی کوئی حیثیت نہیں۔

پاکستانی فلم و ٹی وی کے سینئر اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر جاوید شیخ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے نادیہ خان، عمر عادل اور دیگر ناقدین کے غیر ضروری تبصروں پر دو ٹوک ردعمل دیا۔

 پوڈکاسٹ میں جاوید شیخ نے اپنے تجربات اور موجودہ ڈرامہ راجہ رانی پر ہونے والی تنقید کے بارے میں کھل کر بات کی۔

میزبان نے سوال کیا کہ نادیہ خان نے فیصل قریشی کے کردار پر تنقید کی اور کہا کہ وہ میک اپ کا استعمال کرتے ہیں۔ اس پر آپ کا کیا خیال ہے؟

ﷲ پر مضبوط ایمان نے میری زندگی بدلی: جاوید شیخ

پاکستان کے نامور اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر جاوید شیخ کا شمار ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں سے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں بے مثال مقام حاصل کیا۔

جاوید شیخ نے جواب دیا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہے میں نے خود اس کے ساتھ کام کیا ہے، فیصل نے کوئی میک اپ نہیں کیا، میری نظر میں ایسی تنقید جس کا مقصد صرف تنقید ہو، اس کی کوئی حیثیت نہیں، عزت اور شہرت اللّٰہ دیتا ہے اور اگر اللّٰہ کسی کو دے، تو کوئی اسے چھین نہیں سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں لاہور کے ایک ڈاکٹر نے فلم لوو گرو پر نکتہ چینی کی، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو تنقید کا نشانہ بنایا اور حتیٰ کہ عمر رسیدگی کے طعنے بھی دیے لیکن وہی فلم 60 ملین روپے سے زائد کما چکی ہے، جاوید شیخ نے انکشاف کیا کہ اس ڈاکٹر کی ذاتی رنجشیں تھیں اور وہ صرف دل کی بھڑاس نکال رہا تھا۔

جاوید شیخ نے کہا کہ فیصل قریشی کا ڈرامہ بھی ان کا ذاتی پراجیکٹ ہے، نادیہ خان جو مرضی کہیں، اصل فیصلہ عوام کرتے ہیں، یہی لوگ اصل ناقد ہیں، جو یوٹیوب یا ٹی وی پر بیٹھ کر دوسروں کا مذاق اُڑاتے ہیں، ان کا کوئی اثر نہیں ہوتا، المیہ یہ ہے کہ وہی چینلز انہی اداکاروں کا مواد دکھا کر خود کماتے ہیں۔

یاد رہے کہ نادیہ خان نے فیصل قریشی کے رقص، اداکاری اور کم عمر اداکارہ حنا آفریدی کے ساتھ جوڑی پر بھی اعتراض کیا تھا۔