ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر راکھی ساونت کی دلجیت دوسانجھ کی حمایت

ہانیہ-عامر-کو-کاسٹ-کرنے-پر-راکھی-ساونت-کی-دلجیت-دوسانجھ-کی-حمایت

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی اداکارہ، رقاصہ اور میڈیا پرسنیلٹی راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو اپنی فلم سردار جی 3 میں کاسٹ کرنے پر بھارتی اداکار، گلوکار اور فلم پروڈیوسر دلجیت دوسانجھ کا دفاع اور حمایت کی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے جمعرات کو دلجیت اور ہانیہ کی فلم  کا ایک ویڈیو کلپ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ ہانیہ میری سوئیٹ ہارٹ کو بالی ووڈ ڈیبیو پر مبارک باد قبول ہو۔

بھارتی اداکارہ نے کلپ میں کہا ہے کہ ہانیہ عامر میں بہت خوش ہوں، بلآخر آپ بالی ووڈ فلموں میں آ گئیں، مبارکباد دلجیت سردار جی 3۔ 

راکھی ساونت نے  سردارجی 3 کی ایک اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پرستاروں پر زور دیا ہے کہ وہ یہ فلم دیکھیں، انھوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہر ایک کو یہ مووی دیکھنا چاہیے، سردار جی تھری میں ہانیہ عامر ڈیبیو کر رہی ہیں، ہر ایک کو ان کی پزیرائی کرنی چاہیے، ہانیہ میری فیوریٹ ہیں، آل دی بیسٹ، مبارک ہو، ہانیہ آپ پر اللّٰہ کی رحمتیں ہوں۔

واضح رہے کہ فلم میں ہانیہ کو کاسٹ کرنے کے باعث تنازع کھڑا ہو گیا ہے، خاص طور پر حالیہ سیاسی کشیدگی اور پہلگام حملے کے تناظر میں یہ معاملہ کچھ زیادہ ہی اٹھ گیا ہے۔

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائیز اور آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن نے دلجیت اور ان کے مستقبل کے منصوبوں پر بھارت میں پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔