
اسلامی نظریاتی کونسل کے زیرِ اہتمام علما مشائخ امن کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق آئین تمام شہریوں کو اجتماع، عقیدہ و عبادات کا حق دیتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ شہریوں کا حق ہے کہ شریعت کے نفاذ کے لیے پُرامن جدوجہد کریں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ ریاست کے خلاف مسلح کارروائی، تشدد و انتشار بغاوت کی مختلف شکلیں ہیں، شہری ان سے گریز کریں۔