
بھارت کے معروف اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بائیکاٹ مہم اور بالی ووڈ سے بلیک لسٹ ہونے کے خدشات پر خاموشی توڑتے ہوئے بالی ووڈ انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

دلجیت بھی ہانیہ کے سحر میں مبتلا، کنسرٹ روک کر اسٹیج پر بلانے کیلئے بضد
بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے بعد بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ بھی پاکستانی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کے سحر میں مبتلا، دروانِ کنسرٹ رُک کر اداکارہ کو سُپر اسٹار قرار دے دیا۔
حالیہ پہلگام واقعے اور پاک بھارت جنگ کے بعد ان دنوں بھارت کے عالمی شہرت یافتہ پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ اپنی آنے والی فلم ’سردار جی 3‘ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے سبب شدید تنقید کی زد میں آئے ہوئے ہیں۔
بھارت میں ان کے کنسرٹس پر پابندی، بالی ووڈ سے بلیک لسٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطلی کے علاوہ ان کی ملک سے وفاداری پر بھی سوالات اُٹھائے جارہے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی اداکار و گلوکار کو ہانیہ عامر کی وجہ سے تنقید برداشت کرنی پڑی ہو بلکہ اس سے قبل لندن میں منعقدہ کانسرٹ میں بھی ہانیہ عامر کو اسٹیج پر مدعو کرنے پر انہیں بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
حال میں انہوں نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے ہانیہ عامر کی کاسٹینگ پر وضاحت پیش کی تھی تاہم اب انہیں کنسرٹس پر پابندی، بالی ووڈ سے بلیک لسٹ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطلی کے ساتھ ساتھ ملک سے غداری کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔
- ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر دلجیت کے کنسرٹس پر پابندی کا مطالبہ
- ’سردار جی 3‘ پر پابندیوں کے خدشات، دلجیت نے خاموشی توڑ دی
- دلجیت دوسانجھ کو بالی ووڈ سے بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ
اسی اثنا میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دلجیت دوسانجھ کا ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کام سے متعلق ملنے والی دھمکیوں کا کرارا جواب دیا ہے۔
پنجابی گلوکار کا کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کی کوئی خواہش بھی نہیں، میں نہیں چاہتا کہ میں بالی ووڈ میں کوئی بڑا فنکار بن جاؤں، مجھے موسیقی سے پیار ہے اور میں بغیر کسی کی مرضی سے میوزک کر سکتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں کسی سُپر اسٹار کی مرضی کے بغیر بھی کام کرسکتا ہوں، کس کا گانا چلے گا یا کس کا نہیں، کس کو کام دینا ہے یا کس کو نہیں یہ مجھ پر نہیں چل سکتا، پنجاب میں آرٹسٹ اپنا گانا خود بناتے ہیں، ہمیں یہ بہت بڑی آزادی حاصل ہے کہ وہاں کوئی ہمیں میوزک بنانے سے روک نہیں سکتا، جب تک میرا من ہوگا اور خدا چاہیے گا میں گانے بناتا رہوں گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں مجھے کام ملے یا نہ ملے رتی برابر پرواہ نہیں ہے۔