
بالی ووڈ کے سُپراسٹار سلمان خان نے اپنی صحت سے متعلق کئی سنگین بیماریوں کا انکشاف کر کے مداحوں کو حیرت اور صدمے میں ڈال دیا ہے۔
اداکار نے بتایا کہ وہ ٹریجیمینل نیورالجیا، برین اینیورزم اور آرٹیریو وینس میلفارمیشن (AVM) جیسی مہلک بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔
یہ انکشاف سلمان خان نے کپل شرما کے شو دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کے دوران کیا، جب ان سے ازدواجی زندگی سے متعلق ہلکے پھلکے سوالات کیے جا رہے تھے۔
58 سالہ اداکار نے سنجیدہ لہجے میں کہا کہ ہم ہر روز ہڈیاں توڑ رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، ہم ٹریجیمینل نیورالجیا کے ساتھ کام کر رہے ہیں، دماغ میں اینیورزم ہے، AV میلفارمیشن بھی ہے، لیکن پھر بھی ہم چل رہے ہیں، کام کر رہے ہیں۔

سلمان خان کی جان کو خطرے سے متعلق بھارتی نجومی کی پیشگوئیاں
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے بارے میں بھارتی نجومی گیتانجلی سکسینا کی حالیہ پیش گوئی نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
شو میں موجود تماشائی اور خود میزبان کپل شرما بھی اداکار کے اس غیر متوقع انکشاف پر حیران رہ گئے۔
سلمان خان کی فِٹنس دیکھ کر کسی کو اندازہ نہ تھا کہ وہ اس قدر سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
اداکار کی باتوں نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے، جہاں مداح اور ساتھی فنکار ان کی ہمت اور مسلسل کام کرنے کی لگن کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
ٹریجیمینل نیورالجیا چہرے کی ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے جس میں چہرے کی نسوں میں شدید بجلی کے جھٹکوں جیسا درد ہوتا ہے۔
برین اینیورزم دماغ کی رگ میں ایک کمزور جگہ ہوتی ہے جو پھول جاتی ہے، اگر یہ پھٹ جائے تو جان لیوا فالج یا موت کا سبب بن سکتی ہے۔
AV میلفارمیشن (Arteriovenous Malformation) دماغ یا ریڑھ کی ہڈی میں خون کی رگوں کا غیر معمولی جُڑاؤ، جو اکثر خاموشی سے بڑھتا ہے اور اچانک خون بہنے یا دوروں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ان بیماریوں کا علاج کروا رہے ہیں یا نہیں، یا ان کی آئندہ فلموں پر کیا اثر پڑے گا۔