
متنازع شخصیت چاہت فتح علی خان نے اپنے گانوں کے نامناسب لرکس اور ویڈیوز کا دفاع کردیا۔
سوشل میڈیا پر مقبول گلوکار اور انٹرٹینر چاہت فتح علی خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی متنازع ویڈیوز، گانوں اور خواتین کے ساتھ رویے پر کھل کر بات کی۔
گفتگو کے دوران ان سے گانوں کے نامناسب اور ذومعنی لرکس کے بارے میں سوال کیا گیا، جس میں ان کا گانا ’پاؤ پاؤ‘ خاص طور پر زیرِ بحث آیا، میزبان نے گانے کے الفاظ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بول عوام، بالخصوص نوجوانوں پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے اپنے نام میں فتح علی کیوں شامل کیا؟
چاہت فتح علی خان نے اپنے نام میں فتح علی شامل کرنے کی وجہ بتادی۔
جواب میں چاہت فتح علی خان نے مزاحیہ انداز میں بول دہرا کر کہا کہ یہ صرف گانا ہے، اس میں کچھ فحش نہیں تاہم آخر میں انہوں نے تسلیم کیا کہ بطور عوامی شخصیت مجھے اپنی زبان کے انتخاب میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
جب ان سے خواتین کے ساتھ ویڈیوز میں غیر مناسب رویے کا سوال کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ یہ سب صرف ایکٹنگ ہے، حقیقت میں ایسا کچھ نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات ان کے سینز کو غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے، حالانکہ وہ صرف تفریح کا حصہ ہوتے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کی حرکت پر میں خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہی تھی: متھیرا
ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا نے انٹرنیٹ سینسیشن اور مزاحیہ شخصیت چاہت فتح علی خان کے نامناسب رویے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ متھیرا سمیت کئی شخصیات ماضی میں ان پر تنقید کر چکی ہیں کہ وہ عوامی تقریبات یا شوز میں غیر مناسب رویہ اختیار کرتے ہیں۔
چاہت فتح علی خان کے ان بیانات نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دے دیا ہے، جہاں کچھ لوگ ان کی باتوں کو مزاح کے طور پر لیتے ہیں جبکہ دیگر ان پر اخلاقی حدود کی پامالی کا الزام لگاتے ہیں۔