
پاکستان ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، ملائیشیا جاپان کو شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔
پاکستان آخری میچ ہار کر بھی پول میں دوسری پوزیشن پر رہا ہے۔

نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4-3 سے ہرا دیا
ملائشیا میں جاری نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3 سے ہرا دیا۔
پاکستان اور ملائیشیا کے 4، 4 پوائنٹس برابر ہیں، دونوں کی فتوحات بھی برابر تھیں، جبکہ دونوں ملکوں کا گول کا فرق بھی برابر ہی تھا۔
ابتدائی تین قدم پر برابری کے بعد پاکستان کو زیادہ گول کرنے کی بنیاد پر برتری ملی۔
پاکستان نے مجموعی طور پر 9 گول کیے، جبکہ ملائیشیا کے مجموعی گول کی تعداد 8 رہی۔