کراچی: پیر اور منگل کو چند مقامات پر بارش کا امکان

کراچی:-پیر-اور-منگل-کو-چند-مقامات-پر-بارش-کا-امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج گرم و مرطوب رہے گا اور شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 72 فیصد ہے۔

کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان موجود ہے، پیر کو چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش ہلکے سے درمیانے درجے کی متوقع ہے۔