
لیجنڈری فٹبالر میراڈونا کی بیماری کے دوران علاج میں غفلت برتنے کے الزام اور ان کی موت پر نیورو سرجن سمیت طبی عملے کے 7 افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع کردی گئی۔
مقدمے میں میراڈونا کے اہل خانہ اور سابق معالجین سمیت 100 سے زائد گواہ پیش ہوں گے۔
طبی ماہرین کے پینل کا کہنا تھا کہ اگر میراڈونا کو مناسب طبی سہولیات دی جاتیں تو ان کی جان بچ سکتی تھی۔

میراڈونا کی دولت کتنی تھی، اب اس کا وارث کون ہوگا؟
ارجنٹائن کے سابق فٹبالر ڈیاگو میراڈونا اپنی وفات کے بعد وراثت میں کئی قیمتی چیزیں چھوڑ کر گئے ہیں، ہم اُن کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی چیزوں کا ذکر سنتے تھے لیکن اب اُن کی مالی وراثت کا مستقبل بھی پیچیدہ دکھائی دیتا ہے۔
خیال رہے کہ 80 کی دہائی کے کامیاب ترین فٹبالر، “دی گولڈن بوائے” کے لقب سے مشہور ڈیاگو میراڈونا کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس سے زائد ہوگئے۔
ڈریبلنگ اور پاسنگ کی منفرد صلاحیت کےلیے مشہور دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی میراڈونا نے کیریئر میں بےشمار کامیابیاں سمیٹیں، میرا ڈونا نے اپنے کیریئر کے دوران ناقابل یقین گول کیے، لاتعداد ایوارڈ حاصل کیے۔
میراڈونا نے ارجنٹینا کو 1986 فٹبال ورلڈکپ کا فاتح بنوایا تھا، عظیم فٹبالر 25 نومبر 2020 کو 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔