Customise Consent Preferences

We use cookies to help you navigate efficiently and perform certain functions. You will find detailed information about all cookies under each consent category below.

The cookies that are categorised as "Necessary" are stored on your browser as they are essential for enabling the basic functionalities of the site. ... 

Always Active

Necessary cookies are required to enable the basic features of this site, such as providing secure log-in or adjusting your consent preferences. These cookies do not store any personally identifiable data.

No cookies to display.

Functional cookies help perform certain functionalities like sharing the content of the website on social media platforms, collecting feedback, and other third-party features.

No cookies to display.

Analytical cookies are used to understand how visitors interact with the website. These cookies help provide information on metrics such as the number of visitors, bounce rate, traffic source, etc.

No cookies to display.

Performance cookies are used to understand and analyse the key performance indexes of the website which helps in delivering a better user experience for the visitors.

No cookies to display.

Advertisement cookies are used to provide visitors with customised advertisements based on the pages you visited previously and to analyse the effectiveness of the ad campaigns.

No cookies to display.

پیر 7 جويلية 2025 - 11 محرم 1447 نماز کے اوقات

پاکستان اور قطر کا 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے وعدے پر آگے بڑھنے کا فیصلہ

پاکستان-اور-قطر-کا-3-ارب-ڈالر-سرمایہ-کاری-کے-وعدے-پر-آگے-بڑھنے-کا-فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں پر مزید بات چیت کیلئے ایک آدھ دن میں پاکستانی وفد سعودی عرب روانہ ہوگا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور قطر نے ماضی میں کیے گئے 3 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری کے وعدے پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے، امیر قطر نے پاکستان میں آئی ٹی پارک لگانے میں دلچپسی ظاہر کی ہے۔

وزیراعظم کے دورۂ قطر کے ثمرات آنا شروع ہوگئے

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا

شہباز شریف  نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کا کامیاب دورہ کرکے واپس آیا ہوں، سعودی عرب میں ملاقاتوں کے نتیجے میں پاکستانی وفد جلد سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  سعودی عرب اور قطر میں ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں کامیاب رہیں، سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سے خطاب بھی کیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کا دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان سے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی بات ہوئی تھی، آذربائیجان کے صدر نے دورہ پاکستان میں 2 ارب ڈالر کے ایم او یو سائن کیے تھے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ رواں ماہ قطر کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، قطر کے ساتھ بھی 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر بات ہوئی۔