جس میڈیا میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں وہاں کون کام کرنا چاہتا ہے؟ نعیمہ بٹ

جس-میڈیا-میں-اداکاراؤں-کی-لاشیں-ملتی-ہیں-وہاں-کون-کام-کرنا-چاہتا-ہے؟-نعیمہ-بٹ

---فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

 معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ ملنے سے متعلق ایک طنزیہ ویڈیو شیئر کی ہے، جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے کو ملا۔

اداکارہ نے حالیہ سپر ہٹ ڈرامے میں ایک یادگار کردار ادا کیا تھا، وہ ان دنوں کسی نئے ڈرامے میں نظر نہیں آ رہیں، لیکن وہ سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم ہیں۔

اپنی ویڈیو میں نعیمہ بٹ نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ تمہیں پاکستانی ڈراموں میں کام نہیں ملتا، اس لیے ایسی ویڈیوز بنا رہی ہو تو بھائی، جس میڈیا میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں، وہاں کون کام کرنا چاہتا ہے؟ آؤ، میرے کتے سے ملو، کم از کم وہ تو وفادار ہے۔

ان کی اس ویڈیو پر صارفین کی رائے منقسم ہے، کچھ نے نعیمہ پر طنزیہ انداز اپنانے اور انڈسٹری کو برا بھلا کہنے پر تنقید کی۔

نعیمہ بٹ کا بالی ووڈ آفرز ملنے کا انکشاف

اداکارہ نعیمہ بٹ نے بالی ووڈ آفرز سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھارت سے کئی پراجیکٹس کی پیشکش کی گئی لیکن ویزا پابندیوں کی وجہ سے ان میں کام نہیں کر سکی۔

 ایک صارف نے لکھا کہ اسی انڈسٹری سے شہرت ملی اور اب اسی پر طنز؟ ایک اور نے کہا کہ اگر کسی نے کام نہیں دیا تو نام لے کر بات کرو، پوری انڈسٹری کو برا کہنے کی کیا ضرورت ہے؟

کئی افراد نے نعیمہ کو حسد کرنے والی اور منفی سوچ رکھنے والی شخصیت بھی قرار دیا، جب کہ ان کے مداحوں نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ انڈسٹری میں اقربا پروری ہے اور بار بار ایک ہی چہروں کو کاسٹ کیا جاتا ہے۔