عامر خان امیتابھ بچن کو سرپرائز کرنے کیلئے تیار

عامر-خان-امیتابھ-بچن-کو-سرپرائز-کرنے-کیلئے-تیار

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ہندی فلم نگری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو سرپرائز کرنے کو تیار ہیں۔ 

ہوا کچھ یوں کہ عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کے ہمراہ امیتابھ بچن کے کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 16 کی ایک قسط میں شرکت کرتے نظر آئیں گے۔ 

عامر خان نے 2008ء کی ہٹ فلم کے سیکوئل آئیڈیا کو احمقانہ قرار دیا

بالی ووڈ اسٹار اداکار اور فلمساز عامر خان نے 2008ء کی ہٹ فلم کے سیکوئل کے آئیڈیا کو احمقانہ قرار دے کر مسترد کردیاتھا۔

چینل کی جانب سے شو کا پرومو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور بتایا گیا کہ 11 اکتوبر کو امیتابھ کی سالگرہ پر انہیں ایک سرپرائز ملنے جارہا ہے۔

پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان اور انکے بیٹے جنید خان نے اس شو کی قسط میں سپرائز انٹری دیتے ہوئے شرکت کی۔ 

اس قسط میں خوب ہنسی مذاق کے ساتھ پرانی یادوں کا بھی تذکرہ کیا گیا۔