
کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا قیدی جناح اسپتال میں دم توڑ گیا، قیدی کو جیکسن پولیس نے منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کو گزشتہ روز صبح میں جیل لایا گیا، دوپہر کو قیدی کی طبیعت خراب ہوئی، طبیعت خراب ہونے پر قیدی کو فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات کو قیدی جناح اسپتال میں دورانِعلاج دم توڑ گیا۔
قیدی پیٹ میں منشیات لے کر آیا تھا اور شبہ ہے کہ منشیات کی مقدار زیادہ ہونے پر اس کی طبیعت بگڑی۔
حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد قیدی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔