سابق مشیر وزیرِاعلیٰ سندھ اسماعیل ڈاہری کو ضمانت کے بعد رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

سابق-مشیر-وزیرِاعلیٰ-سندھ-اسماعیل-ڈاہری-کو-ضمانت-کے-بعد-رہا-ہوتے-ہی-دوبارہ-گرفتار-کرلیا-گیا

اسماعیل ڈاہری : فوٹو فائل
اسماعیل ڈاہری : فوٹو فائل

سندھ حکومت کے سابق مشیر اسماعیل ڈاہری اور ان کے ڈرائیور عنایت اوٹھو کو آج ملی ضمانت کے بعد رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

 گرفتاری حیدرآباد جیل کے احاطے سے عمل میں آئی، پولیس کے مطابق ملزمان دولت پور تھانے کے ایک کیس میں مطلوب تھے۔

سابق مشیرِ وزیرِاعلیٰ سندھ گاڑی سے چرس اور کلاشنکوف برآمد ہونے پر گرفتار

وزیرِاعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو حیدرآباد سے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

اسماعیل ڈاہری اور ان کے ڈرائیور کی آج ہی فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات اور اسلحہ رکھنے کے کیس میں ضمانت منظور کی تھی، ضمانت منظوری کے بعد جب دونوں ملزمان جیل پہنچے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

اسماعیل ڈاہری سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے مشیر تھے۔

یاد رہے کہ سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو اس سے قبل گزشتہ دنوں حیدر آباد سے ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کے قبضے سے 5 کلو چرس، کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی تھی، جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران تسلیم کیا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہیں، ملزمان سے منشیات ان کی گاڑی سے ملی، کارروائی لطیف آباد میں کی گئی۔